سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 85 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
10 گرام سونا
10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 58 ہزار 865 روپے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا 1909 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، فی تولہ سونا 2100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونا 1801 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 59 ہزار 894 روپے کا ہوگیا تھا۔



















