ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 950 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 88 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 814 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 61 ہزار 308 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 950 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 88 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 814 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 61 ہزار 308 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کم ہوکر 1924 ڈالر فی اونس ہے۔



















