اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے 2 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 34 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















