Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھی کی قیمت سے متعلق بڑی خوشخبری

گھی کی قیمت سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی۔

برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر ہو گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 385 روپے سے کم کر کے 325 روپے فی کلو کر دیا گیا۔

 عام صارفین کیلئے فی کلو گھی کی قیمت 455 سے کم کر کے 395 روپے کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں