اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ موسم سرما میں گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ایڈوانس بتا رہا ہوں کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، قوی امید ہے اسپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مصدق ملک نے بتایا کہ 4 یا 5 ٹیمیں بجلی کی قیمتوں پر ریلیف دینے کے لیے کام کررہی ہیں جب کہ جینکوز، سرکلر ڈیٹ، کیپیسٹی پیمنٹس پر کام ہورہا ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ جو پیکیج لے کر آئیں گے اس سے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا، گیس سپلائی سے متعلق سردیوں میں ایک بڑاچیلنج درپیش ہوگا۔
مصدق ملک مزید کہتے ہیں کہ سردیوں میں بجلی کی کھپت کم ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے، سردیوں میں بجلی کی کھپت کو بڑھانا ضروری ہے، بجلی قیمتیں کم کرکے گیس کی قیمتیں بڑھائیں تو کھپت بڑھ سکتی ہے۔



















