کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک کو اگلے سات سالوں کے پاور جنریشن کے لیے ٹیرف جاری کردیا ہے۔
کے الیکٹرک نے پاور جنریشن کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا ہے، نیپرا نے منظوری جون 2023 کے بعد سے اگلے سات سال کے لیے دی ہے۔
کے الیکٹرک نے دسمبر 2022 میں پاور جنریشن کے حوالے سے ٹیرف مانگا تھا جب کہ کے الیکٹرک نے 14 فیصد ڈالر انڈیکشن مانگی تھی جو نیپرا نے 11.50 فیصد تک دی ہے۔
کے الیکٹرک کے دو پاور پلانٹس گیس نہ ہونے کے باعث بند ہیں انہیں ٹیک اور پے کے بجائے ٹیک اینڈ پے پر منتقل کردیا ہے جب کہ بی پی کیو ایس تھری کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل بیک اپ فیول کی اپیل مسترد کردی ہے۔
کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس میں بی کیو پی ایس تھری کو 11 سال کا جنریشن ٹیرف دیا گیا ہے جب کہ دیگر پلانٹس جن کی مدت سات سال سے پہلے ختم ہوجائے گی ان کا ٹیرف ان کی لائف پر دیا گیا ۔ے
کے الیکٹرک نے نان ایکسلیسیو ٹیرف مانگا تھا، کے الیکٹرک کی پاور جنریشن اس وقت تقریبا 2800 میگاواٹ ہے تاہم اس جنریشن ٹیرف کا عام صارف کے بل پر کوئی اثر نہیں آئے گا۔
کے الیکٹرک تاحال ڈسٹری بیوشن ٹرانسمیشن اور سپلائی کے ٹیرف کا نیپرا کی جانب سے منتظر ہے۔



















