اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہیں جب کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں ملے گا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ جن صارفین کو بل موصول ہوچکے انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں ملے گا جب کہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ سی پی پی اے نے 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔



















