Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر پالیسی قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر پالیسی قرض کی منظوری دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق قرض کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے کو کم کرنے کے لئے منظور کیے گئے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ قرض کی رقم کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر رزیلئنس انہاسمنٹ پروگرام کے تحت منظور کی گئی ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آفات کے واقعات سے ہونے والا اوسط نقصان 2 ارب ڈالر  سالانہ سے زیادہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے مزید کہا کہ خواتین اور دیگر کمزور گروہ موسمیاتی تبدیلیوں اور آفات کے واقعات سے غیر متناسب طور پر متاثر ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں