Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر بینکاری مالیاتی شعبے میں اسلامی مالیات کی ترقی کا دو سالہ اسٹریٹجک ایکشن پلان منظور

کراچی: غیر بینکاری مالیاتی شعبے میں اسلامی مالیات کی ترقی کا دو سالہ اسٹریٹجک ایکشن پلان منظور کرلیا گیا۔

غیر بینکاری مالیاتی شعبے میں اسلامی مالیات کی ترقی کے لیے دو سالہ اسٹریٹجک ایکشن پلان 2024 تا 2026 کے لئے منظور کیا گیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق یہ منصوبہ ایس ای سی پی کی اعلیٰ سطح کمیٹی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد حالیہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت اسلامی مالیات کے لئے ایک جامع روڈ میپ بنانا ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ اسلامی مالیاتی نظام کے تحت 2028 تک سود کے خاتمے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایکشن پلان دسمبر 2026 تک ایس ای سی پی کے تحت تمام ریگولیٹڈ شعبوں میں اسلامی مالیات کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پلان کے تحت ترقی کی رفتار میں اضافہ، ریگولیٹڈ شعبوں میں اسلامی مالیات کے حصے کو بڑھانا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ معیار سازی کا حصول، اسلامی مالیاتی طریقوں میں مطابقت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں