Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں اضافہ جاری

کراچی: پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں اضافہ جاری ہے۔

پی آئی اے کا ایک مزید لانگ گراؤنڈڈ اے ٹی آر طیارہ آپریشنل ڈیوٹی میں شامل کرلیا گیا ہے جس کی کی شمولیت سے پی آئی اے کا گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کی پروازوں کو تقویت ملے گی۔

اس موقع پر سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ شیڈول کی ریگولیرٹی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے کی آن ٹائم پرفارمنس کا حدف 90 فیصد مقرر کیا گیا ہے جو پی آئی اے روزانہ کی بنیاد پر حاصل کرنے میں کامیاب ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں