Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ریکارڈ

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ریکارڈ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا ہے جب کہ کاروبار کے پہلے روز مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہنڈریڈ انڈیکس کا اختتام 1331 پوائنٹس مندی پر ہوا جب کہ ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند سطح تک بھی ٹریڈ ہوا تاہم اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 38 ارب روپے مالیت کے 81 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

پورا دن 111 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جب کہ 291 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی، 54 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں