کراچی: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کی خوش خبری سنادی۔
پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے کوٹری سے گیس پیداوار شروع کرنے کی اطلاع پی ایس ایکس کو ارسال کردی ہے۔
پی پی ایل کے خط کے مطابق کوٹری نارتھ بلاک 1 سے گیس کی یومیہ پیداوار 53 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ ہے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے یومیہ گیس کا حصول 950 پاؤنڈ فی مربع انچ کے ساتھ ہورہا ہے۔
کوٹری سے گیس پیداوار میں پی پی ایل، یونائیٹڈ انرجی اور ایشیاء ریسورسز آئل کے مشترکہ شیئرز ہیں۔
کوٹری میں ٹاکری 1 کنویں سے ملنے والی گیس کو علی آباد پراسیسنگ پلانٹ سے سوئی سدرن کے سسٹم میں شامل کیا جارہا ہے۔



















