Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیاء پاک انویسٹمنٹس نے لوٹے کیمیکل پاکستان کو خرید لیا

ایشیاء پاک انویسٹمنٹس نے 68 ملین ڈالر میں لوٹے کیمیکل پاکستان کے 75 فیصد شیئرز حاصل کرلیے ہیں۔

ایشیاء پاک انویسٹمنٹس نے پاکستان میں ایک اور بڑی ڈیل مکمل کرتے ہوئے 68 ملین ڈالر (تقریباً 18.99 ارب پاکستانی روپے) میں لوٹے کیمیکل پاکستان کے 75.01 فیصد شیئرز خرید لیے ہیں۔

یہ سرمایہ کاری پاکستان میں کیمیکل سیکٹر کے فروغ اور تھر کے کوئلے پر مبنی کیمیکلز کی صنعت کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ترجمان کے مطابق ایشیاء پاک انویسٹمنٹس وہاں سرمایہ کاری کررہا ہے جہاں ضرورت ہے جب کہ پاکستان میں بہتر کاروباری اور سرمایہ داری ماحول کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ لوٹے کیمیکل عالمی پورٹ فولیو اور کموڈٹی کیمیکلز کو اعلیٰ درجے کے کیمیکلز تک متوازن کرنے کا کام کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ایشیاء پاک سرمایہ گروپ بہتر حکمت عملی کی وجہ سے مضبوط آپریٹنگ کاروبار میں حصہ ڈال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیاء پاک انویسٹمنٹس پاکستان اور بیرون ملک کیمیکل سیکٹر میں وسیع تجربے کا حامل گروپ ہے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ لوٹے پاکستان کی خریداری ایشیاء پاک انویسٹمنٹس کو کیمیکل سیکٹر اور کوئلہ کیمیکلز میں توسیع کے لیے ایک بنیاد فراہم کرے گی جس سے تھر کے کوئلے میں سرمایہ کاری کا مزید فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیاء پاک انویسٹمنٹس اس ٹیم کا حصہ ہے جو پاکستانی معیشت کو بہتر کرنے میں مددگار ہے۔

متعلقہ خبریں