Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست

اسلام آباد: پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست کردی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی ہے جس میں 1 ارب ڈالر کی قرض قسط اور 1 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے منظوری شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض کی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی منظوری یکمشت دینے کا امکان ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے 1 ارب ڈالر قرض اقساط میں ملیں گے اور آئی ایم ایف گراؤنڈ ورکنگ کی نگرانی کرے گا۔

پاکستان نے درخواست کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اقتصادی جائزہ مذاکرات کے بعد قرض کی منظوری اپریل یا مئی میں متوقع ہے جب کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ مذاکرات آج ختم ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں