اسلام آباد: وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے وعدے پر عمل کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کی حکومتوں کی طرح نہیں ہیں اور عوام کو جلد ریلیف دیا جائے گا۔ اخباروں میں غلط آرٹیکل شائع ہو رہے ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر زیادہ دھیان نہ دیں۔
اویس لغاری نے عندیہ دیا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد اس حوالے سے خوشخبری دیں گے۔ حکومت گرین انرجی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور الیکٹرک وہیکلز (EV) پاکستان کا مستقبل ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس حوالے سے اہم پیش رفت کرتے ہوئے الیکٹرک چارجنگ یونٹ کی قیمت 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کردی گئی ہے جب کہ انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔



















