Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجٹ 2025-26 پیش؛ تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں جاری ہے جس میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ 2025-26 پیش کردیا۔

بجٹ 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے کے لئے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تنخواہ دار طبقے کے لئے تمام ٹیکس سلیبز میں کمی کردی گئی ہے۔

سالانہ 6 سے 12 لاکھ تنخواہ ٹیکس کی شرح 5 سے کم ہوکر 1 فیصد ہوگی، 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کرکے 6 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔

22 لاکھ تک تنخواہ پرٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد مقرر کردی جب کہ 22 سے 32 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کرکے 23 فیصد کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں