Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں آٹو فنانسنگ مئی 2025 میں 271 ارب روپے تک پہنچ گئی

کراچی: پاکستان میں آٹو فنانسنگ مئی 2025 میں 271 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں آٹو فنانسنگ کے شعبے نے ایک بار پھر مثبت ترقی دکھائی ہے، جون 2025 کے آغاز میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صارفین کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فنانسنگ کا حجم اور اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مئی 2025 میں آٹو فنانسنگ کا حجم 271.24 ارب روپے رہا جو اپریل 2025 کے مقابلے میں3.01 فیصد زیادہ ہے۔

سالانہ ترقی کا جائزہ

گزشتہ سال مئی 2024 کے مقابلے میں فنانسنگ میں16.51 فیصد اضافہ ہوا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستانی صارفین گاڑیوں کی خریداری میں اب پہلے سے زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل دوسرے مہینے آٹو سیکٹر کی فروخت میں اضافہ

اضافے کی وجوہات

ماہرین کے مطابق آٹو فنانسنگ میں یہ اضافہ درج ذیل عوامل کی بنیاد پر سامنے آیا ہے جس میں شرح سود میں کمی، گاڑیوں کی بہتر دستیابی، بینکوں کی جانب سے صارف دوست اسکیمیں اور آسان قسطوں کا نظام شامل ہیں۔

خریداروں کے لیے مشورہ

اگر آپ گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ وقت نہایت موزوں ہوسکتا ہے۔ قسطوں پر گاڑی لینا اب زیادہ آسان ہے اور متعدد بینکس کم ڈاؤن پیمنٹ پر فنانسنگ کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں