Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور امریکا کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کا امکان روشن

اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوگئے ہیں۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان رابطے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف اے اے نے پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ اس دورے کے دوران امریکی وفد سی اے اے حکام سے اہم ملاقاتیں کرے گا اور سول ایوی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا معائنہ بھی کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے ہوابازی کے معیارات کا جائزہ لیا جائے گا اور براہِ راست پروازوں کی بحالی کے ممکنہ راستے پر غور کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت ان مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے جو طویل عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان براہِ راست پروازیں کئی برسوں سے معطل ہیں۔

متعلقہ خبریں