Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران امریکا جنگ، عالمی مارکیٹ میں تیل 100 ڈالر کے قریب پہنچ گیا

آبنائے ہرمز دنیا میں خام تیل کی ترسیل کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے

ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر تیزی سے بڑھنے لگیں برینٹ کروڈ 100 ڈالر فی بیرل کی سطح کے قریب پہنچ گیا۔

رائٹرز کے مطابق منگل کو برینٹ کروڈ کی قیمت 34 سینٹ اضافے کے بعد 97.34 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 1.15 ڈالر مہنگا ہوکر 92.63 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

ایران امریکا کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے خلیجی ممالک سے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی توانائی مارکیٹ میں بے چینی بڑھا دی ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا میں خام تیل کی ترسیل کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے اور یہاں طویل عرصے تک بحری آمدورفت متاثر ہونے کی صورت میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

توانائی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان تنازع طویل ہوگیا تو خلیج سے تیل کی سپلائی 2026 کے اختتام تک متاثر رہ سکتی ہے، جبکہ جنگ سے پہلے والی سپلائی کی مکمل بحالی 2027 کی پہلی یا دوسری سہ ماہی تک ممکن ہوسکتی ہے۔

جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے، جس سے عالمی توانائی کی سپلائی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version