Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی مہنگا

طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت 309 روپے 35 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 35 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 324 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، اس سے قبل مٹی کا تیل 307 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 12 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 267 روپے 6 پیسے فی لیٹر تھی۔

دوسری جانب طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت 309 روپے 35 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version