Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سردی میں گیس کی قلت کا خدشہ، حکومت کا 2 ایل این جی کارگوز خریدنے کا فیصلہ

حکومت نے ابتدائی طور پر ٹینڈر 18 نومبر کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا

سردیوں میں گیس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر حکومت نے ایل این جی کے 2 کارگوز کی خریداری کے لیے جاری ٹینڈر پر بولیاں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے بعد کل 30 نومبر کو بڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے دسمبر 2026 اور جنوری 2027 میں سپلائی کے لیے 2 ایل این جی کارگوز کی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، جس پر بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی ہے اور موصول ہونے والی بڈز اسی روز کھولی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ایل این جی کارگو کی ڈلیوری کی تاریخوں میں تبدیلی کرتے ہوئے 25 سے 26 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل یہ ڈلیوری 14 سے 16 دسمبر کے درمیان طے تھی، جبکہ دوسرے کارگو کی ڈلیوری 9 سے 11 جنوری 2027 کے لیے برقرار رکھی گئی ہے۔

حکومت نے ابتدائی طور پر ٹینڈر 18 نومبر کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعد میں بولیاں جمع کرانے اور کھولنے کی تاریخ میں توسیع کرکے 30 نومبر کردی گئی، حکومتی کوششوں کا مقصد سرد موسم میں گیس کی بڑھتی طلب کے تناظر میں ایل این جی کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔

Exit mobile version