Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

فی تولہ سونا کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہوگئی۔

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی فی تولہ قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے کا ہوگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 79 ڈالر بڑھ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 773 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 79 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 347 ڈالر پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 140 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ چاندی 6 ہزار 942 روپے کی ہوگئی۔

10 گرام چاندی کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام چاندی 5 ہزار 951 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 64.64 ڈالر پر پہنچ گئی

Exit mobile version