پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے اور گیارہ جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 80روپے 61 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
آج پیٹرول کی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ گیارہ جولائی کو پیٹرول کی قیمت 310.71روپے تھی۔
اسی طرح گیارہ جولائی سے اب تک ڈیزل کی قیمت میں 98 روپے15پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے آج ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ گیارہ جولائی کو ڈیزل کی قیمت 323.3 روپے تھی۔
خیال رہے ایران امریکہ جنگ اور خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوی کر چکی ہیں جس کے اثرات پاکستان میں بھی دکھائی دے رہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر گرزتے دن کے ساتھ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
