اسلام آباد: اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت 22 ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
اوگرا کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں تبدیلی، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
