Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

181 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 267 کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا 100 انڈیکس 339 پوائنٹس کی کمی کے بعد 170,425 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 171,126 پوائنٹس کی بلند سطح تک بھی پہنچا، تاہم فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 170,765 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آج بازار حصص میں مجموعی طور پر 42 کروڑ 10 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 17 ارب روپے رہی، جبکہ 569 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ ان میں سے 181 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 267 کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق معاشی خدشات اور عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش پائی گئی، جبکہ آئل، گیس، بینکنگ، سیمنٹ اور فرٹیلائزر کے شعبوں میں فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو مندی سے دوچار کیا۔

Exit mobile version