Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر کا اینٹی منی لانڈرنگ قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

یہ ترامیم اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے قواعد کے تحت کی گئی ہیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین میں مزید ترامیم کرتے ہوئے مالی جرمانوں کی وصولی سے متعلق نئی اصطلاح متعارف کرا دی۔

ایف بی آر نے ایس آر او 290(I)/2023 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت چیپٹر 16 اے سے متعلق شقوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیپٹر 16 اے کا نیا عنوان ’’ڈی این ایف بی پیز کی جانب سے رقم رکھنے والے افراد سے مالی جرمانے کی وصولی‘‘ مقرر کیا گیا ہے۔

ترمیم کے تحت رقم رکھنے والے افراد سے ٹیکس وصولی کی سابقہ اصطلاح تبدیل کرکے مالی جرمانے کی وصولی کی اصطلاح شامل کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ ترامیم اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے قواعد کے تحت کی گئی ہیں، جن کا مقصد متعلقہ قانونی شقوں اور مالی جرمانوں کی وصولی کے طریقہ کار میں تبدیلی کرنا ہے۔

Exit mobile version