کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اور آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے پرپہنچ گئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 7 سو 15 روپےکے اضافے سے 3 لاکھ77 ہزار 774 روپے پرپہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں20 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 1 سو 81 ڈالر پرپہنچ گیا اسی طرح 50 روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی 6 ہزار 5 سو 78 روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 43 روپےکے اضافے سے 5 ہزار 6 سو 39 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 61 ڈالرپر پہنچ گئی۔
