کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 28 ڈالر اضافے سے 4181 ڈالر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2401 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 108 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک تولہ چاندی 6256 روپے کی ہوگئی۔
