
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی کابینہ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے احکامات کو مسلسل نظر







