
اداکار عثمان مختار کی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی
پاکستانی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ہردلعزیز اداکار عثمان مختار کی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کے متعلق اطلاع دے کر مداحوں کو خوش کردیا۔ پاکستانی ڈرامہ ’انا‘ میں ’التمش‘ کا کردار نبھانے والے اداکار عثمان مختار کی دلکشی اور بہترین اداکاری کے باعث پاکستانی عوام ان کو بے حد پسند کرتی ہے۔ وہ 2021 میں نشر ہونے والے ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں آخری مرتبہ اداکاری







