
پاکستان میں ’سردار جی 3‘ کی زبردست اوپننگ، ہانیہ عامر کی خوشی دیدنی
معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی نئی پنجابی فلم سردار جی 3 نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم نے نہ صرف تمام بھارتی فلموں بلکہ پنجابی سینما کی تاریخ میں بھی نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ اور ہانیہ عامر مرکزی کردار ادا







