Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے

پاک فوج کے ہاتھوں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی کی عالمی سطح پر تصدیق ہوگئی

افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے، پاک فوج کے ہاتھوں افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور ہلاکتوں کی عالمی سطح پر بھی تصدیق ہوگئی۔

دی پالیسی ڈائیجسٹ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کی سابق ٹارگٹنگ افسر سارہ ایڈمز نے بھی افغانستان میں دہشت گردوں کے مراکز کی تصدیق کردی۔

سارہ ایڈمز نے بتایا کہ پکتیکا اورکنڑ میں تین اہم مراکز پر پاک فوج کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک اور 11 سے زائد زخمی ہوئے۔

 سی آئی اے کی سابق ٹارگٹنگ افسر کا کہنا تھا کہ 21 ستمبر کو پاکستان کے درست فضائی حملوں میں مشرقی افغانستان میں دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں خودکش بمباروں کا تربیتی کیمپ، سہولت کاری کا مرکز اور فتنہ الخوارج وداعش کا مشترکہ مرکز بھی تباہ ہوا۔

بین الاقوامی تحقیقات میں افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان پر حملوں میں ہلاکتوں کی تصدیق پاکستانی مؤقف کی تائید ہے۔

متعلقہ خبریں