
رمشا خان کی پرفارمنس نے ’لو گرو‘ کے گانے کو چار چاند لگا دیے
عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم “لو گرو” نے سینما گھروں میں شاندار انٹری دی ہے اور شائقینِ فلم کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔ فلم کا گانا ’رات کے سائے‘ سوشل میڈیا اور میوزک پلیٹ فارمز پر دھوم مچا چکا ہے، اس گانے میں اداکارہ رمشا خان اور ہمایوں سعید نے اداکاری کی ہے جبکہ اسے معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے







