Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روسی تیل پر امریکی پابندیوں میں نرمی کا امکان، عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کمی کے بعد 92.83 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

امریکی صدر کی جانب سے روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی کے امکان کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.97 فیصد کمی کے بعد یہ 92.83 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

اسی طرح برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برینٹ خام تیل 105.10 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

یو اے ای مربان خام تیل کی قیمت میں بھی 1.91 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 110.10 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قدرتی گیس کی قیمت 1.33 فیصد اضافے کے بعد 3.20 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

متعلقہ خبریں