Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں سمندری ہوائیں معطل، آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت شمال مغربی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں اس وقت سمندری ہوائیں معطل ہیں جس کے باعث آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج مطلع صاف زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے تاہم شہر کے مضافات میں شام میں مطلع جزوی ابر آلود ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مغربی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو بالائی علاقوں میں سرد اور خشک موسم کا باعث بنے گا۔