
ٹک ٹاکر زیادتی کیس: رجب بٹ اور شریک ملزمان کیخلاف کارروائی میں اہم پیشرفت
سیشن کورٹ لاہور نے یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو 18 جون تک ان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے ٹک ٹاکر خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس کی سماعت کی، اس دوران سلمان حیدر کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست پیش کی گئی۔ عدالت نے ملزم کو شاملِ تفتیش







