
بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے 53 کروڑ روپے کے مبینہ بینک فراڈ کیس میں معروف اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی ہے جبکہ شریک ملزمان امتیاز چنہ اور فیصل محمود کی عبوری ضمانتیں منسوخ کردی گئیں۔ عدالتی فیصلے کے فوراً بعد دونوں ملزمان کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے، سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام عدالت میں موجود نہیں تھے،







