
ہانیہ عامر نے اپنی ذات سے منسوب بھارتی میڈیا کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا
پاکستان کی مشہور اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار ہانیہ عامر نے حالیہ واقعات کے تناظر میں اپنی ذات سے منسوب بھارتی میڈیا کی خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔ پاکستان کے خلاف جعلی سوشل میڈیا پوسٹ ہانیہ عامر کے نام سے وائرل ہوئی، جس نے سرحد کے دونوں اطراف عوام کو حیران کن طور پر چونکا دیا، تاہم اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ







