راولپنڈی: سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقمی نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس دوران مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈاکٹر راجح تامی البقمی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس ملاقات میں دونوں جانب سے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاک سعودی دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقمی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔


















