
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف دو کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 20 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس







