Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نادیہ افغان لاہور کو الوداع کہہ کر کراچی منتقل کیوں ہو رہی ہیں؟

اداکارہ نادیہ افغان نے لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افغان نے لاہور میں کئی دہائیاں گزارنے کے بعد کراچی منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کا تبادلہ کراچی ہو گیا ہے جس کے باعث اب میں بھی اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی منتقل ہو رہی ہوں۔

نادیہ افغان گزشتہ 30 برس سے زائد عرصے سے لاہور میں رہائش پذیر تھیں۔ وہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اس شہر آئی تھیں اور وقت گزرنے کے ساتھ لاہور ان کی زندگی کا اہم حصہ بن گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

لاہور سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس شہر نے میری پرورش کی ہے اور میں ہمیشہ لاہور سے محبت کرتی رہوں گی۔

انہوں نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں کہا کہ میری کراچی منتقلی سے اب پروڈیوسرز بھی خوش ہوں گے کیونکہ مجھے لاہور سے کراچی آنے جانے کے لیے ہوائی ٹکٹوں پر اضافی اخراجات نہیں کرنا پڑیں گے۔

اداکارہ کراچی میں نئی زندگی شروع کرنے اور نئے گھر میں منتقل ہونے کے حوالے سے خاصی پُرجوش ہیں۔

متعلقہ خبریں