
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی ہے۔ وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے قواعد میں ترمیم کا مسودہ جاری کردیا ہے جس کے تحت گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنا ہوں







