
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
اسلام آباد: سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان اختلافات کے پس منظر میں وزیر داخلہ محسن نقوی کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی جس میں صوبائی سطح پر پیدا ہونے والے حالیہ تنازعات اور انتظامی معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی اس ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کا پیغام وزیراعظم تک







