
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
وفاقی وزارت تجارت کے ماتحت اداروں کے سی ای اوز کی تنخواہوں اور مراعات پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں سخت سوالات اٹھائے گئے۔ اجلاس میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن کے سی ای او کی گراس تنخواہ 8 لاکھ 73 ہزار، اسٹیٹ لائف کے سی ای او کی 30 لاکھ 45 ہزار، جبکہ نیشنل انشورنس کمپنی کے سی ای او







