
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کا پہلا “سپر مون” کل شام دیکھنے کو ملے گا۔ ترجمان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سپر مون کل شام 8 بجکر 47 منٹ پر (پاکستان معیاری وقت کے مطابق) ظاہر ہوگا۔ ماہرین کے مطابق یہ سپر مون زمین سے 224,599 میل کے فاصلے پر ہوگا اور عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا







