
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
کوالالمپور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے سرکاری دورہ ملائیشیا کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کی اور کہا کہ ملائیشیا







