
آزاد کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم کا سخت نوٹس؛ پرامن رہنے کی اپیل
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے آئینی و جمہوری حقِ احتجاج کا مکمل احترام کیا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے تاہم مظاہرین امنِ عامہ کو نقصان پہنچانے سے







