
پاک امریکہ بحری تعلقات میں نئی پیش رفت، یو ایس ایس وین ای میئر کا دورۂ پاکستان
پاک امریکہ بحری تعلقات میں نئی پیش رفت، امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دو روزہ دورہِ پاکستان اختتام پذیر ہوا۔ دورہ کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دورہ کے دوران امریکی بحری جہاز کے عملہ نے تربیتی سیشنز اور کھیلوں







