Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک امریکہ بحری تعلقات میں نئی پیش رفت، یو ایس ایس وین ای میئر کا دورۂ پاکستان

پاک امریکہ بحری تعلقات میں نئی پیش رفت، امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دو روزہ دورہِ پاکستان اختتام پذیر ہوا۔

دورہ کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 دورہ کے دوران امریکی بحری جہاز کے عملہ نے تربیتی سیشنز اور کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔

ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ اور  پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ریاستی سطح پر ایک اور مثبت پیشرفت

دونوں ممالک کی بحری افواج کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ بھی کیا۔

یو ایس ایس وین ای میئر کا دورہ پاکستان خطہ میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم  کا عکاس ہے۔

یو ایس ایس وین ای میئر کے دورہ سے دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین دیرینہ بحری تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں