
ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارت کے حمایت یافتہ 13 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر 2025 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک مؤثر آپریشن کیا، جس کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بھارت کی پروردہ دہشت گرد تنظیم کے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا







